خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یومِ وفات آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یومِ وفات آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یومِ وفات آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: بے مثال قائد اور بہادر حکمران حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یومِ وفات آج مذہبی جوش و جذبے سے پاکستان سمیت تمام عالمِ اسلام میں منایا جا رہا ہے۔

خلافتِ راشدہ کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق نے حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بعد اسلامی ریاست کی حکمرانی کے فرائض سنبھالے جسے نبیِ آخر الزماں کے وصال کے بعد بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔

جب حضورِ اکرم ﷺ واقعۂ معراج کے بعد لوٹے اور دنیا کو ورطۂ حیرت میں مبتلا کرنے والا واقعہ سنایا تو سب سے پہلے جس شخصیت نے اس کی تصدیق کی وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔

واقعۂ معراج کی تصدیق وہ اہم سبب تھا جس کے باعث نبی کریم ﷺ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو صدیق کا لقب عطا کیا اور آپ ؓ نے آگے چل کر پہلے خلیفۂ راشد کا منصب سنبھالا۔

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 22 جمادی الثانی کو اِس دارِ فانی سے پردہ فرما گئے۔ آج ملک کے ہر شہر میں آپ ؓ سے عقیدت رکھنے والے تمام مسلمان آپؓ کی یادیں تازہ کریں گے۔

آپؓ کی سیرت و کردار، فضائل و مناقب اور شجاعت و دلیری کے واقعات کے حوالے سے علمائے کرام عوام الناس کو مختلف تقریبات، سیمینار، جلسوں اور اجتماعات میں آگاہی دیں گے۔ 

Related Posts