اسلام آباد، پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والا جنگلی جانور پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے جنگلی جانور کو پکڑ لیا گیا ہے جس نے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور خوف و ہراس پھیلا  دیا۔

تفصیلات کے مطابق بظاہر نیولا محسوس ہونے والے جنگلی جانور کو سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا۔ سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کل بھی اسی جانور نے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے میں جانور کی آمد سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر جنگلی جانور کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں اسے آزاد گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمۂ جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے والا جانور سیوٹ کیٹ ہے جو مقامی زبان میں مشک بلا کہلاتا ہے۔

جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خوب اچھل کود کی۔جاوید مہر نے کہا کہ جانور بے ضرر ہے جس سے پرفیومز میں استعمال کی جانے والی خوشبو حاصل کی جاسکتی ہے۔

جاوید مہر نے کہا کہ خوشبو کے حصول کیلئے شکاری اس جانور کو شکار بھی کرتے ہیں۔ یہ سیوٹ جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا میں جگہ جگہ پایا جاتا ہے۔ 

Related Posts