بھارتی سپر اسٹار انیل کپور نے مشہور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور فلم ’صنم تیری قسم‘ کی 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اس کی غیر معمولی کارکردگی پر تمام ٹیم ممبران کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انیل کپور نے صنم تیری قسم کی ٹیم کو اس کی دوبارہ ریلیز پر مبارکباددیتے ہوئے کہا فلم نے پہلے ہی دل جیت لیے ہیں ۔
اداکار نے پوسٹ پر ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین ودیگر کو بھی ٹیگ کیا اور اس میں شامل ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کیا وکی کوشل اور رشمیکا منداناکی فلم ’چھاوا‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی؟
2016 کی رومانوی ڈرامہ فلم صنم تیری قسم کو 7 فروری 2025 کو بڑے پردے پر دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔
سات دن گزرنے کے بعد بھی فلم کو ناظرین کی جانب سے غیر معمولی ردعمل مل رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میکرز نے اس کی دوبارہ ریلیز کے ساتھ درست کام کیا۔
صنم تیری قسم کو رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔ دیپک مکوت کی طرف سے بنی اس فلم میں انوراگ سنہا، منیش چوہدری، مرلی شرما، اور سدیش بیری بھی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ رومانوی فلم جب 2016 میں ریلیز ہوئی تھی توباکس آفس پر فلاپ ہو گئی تھی تاہم اس بار یہ سینما شائقین میں زبردست ہٹ ہوئی ہے۔ فلم نے چھ دنوں میں 23.6 کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔