کراچی: پاکستان معروف سابقہ اداکارہ نور بخاری نے انجلینا جولی کے پاکستان میں دورہ کرنے اور پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارہ نوربخاری نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انجلینا کو اپنے ملک میں دیکھ کر ایک عجیب سی شرمندگی کا احساس ہوااور ہماری نام نہاد سلیبرٹیز جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ ریشم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حدیقہ اور ریشم کو قبول کریں اور جعلی شخصیات کو فولو کرنا چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی کے مزید دو روز پاکستان میں قیام کا امکان ہے جس دوران وہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔ اس سے قبل بھی ہالی ووڈ اداکارہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔