ٹام کروز کے ہوش اڑانے والی اینجلا مارمول کو جانتے ہیں؟دلچسپ ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ángela Mármol, the stunning Spanish influencer who made Tom Cruise nervous
ONLINE

اسپین کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اینجلا مارمول جو پہلے ہی لاکھوں فالوورز کی وجہ سے مشہور تھیں، اب دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے مشن امپاسبل ڈیڈ ریکوننگ 2 کے ریڈ کارپٹ پر ہالی وُڈ کے لیجنڈری اداکار ٹام کروز کے ساتھ جلوہ گر ہو کر سب کو حیران کر دیا۔

صرف 22 سالہ اینجلا مارمول نے کالے رنگ کے ایک حسین لباس میں ریڈ کارپٹ پر شرکت کی جس کی کھلی پشت نے مداحوں، فوٹوگرافروں اور یہاں تک کہ ٹام کروز کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا۔

اداکار نے بعد ازاں ان کے ساتھ لمحہ گزارنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی کمزور ہسپانوی زبان پر معذرت بھی کی جس نے اس ملاقات کو مزید یادگار بنا دیا۔

اینجلا مارمول نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر 11 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ریڈ کارپٹ پر اپنا لباس نمایاں کرتی دکھائی دیں۔

کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ “چلو فرض کر لیتے ہیں کہ یہ کل کا میرا واحد ویڈیو نہیں ہے اور یہ دنیا کا بہترین ویڈیو ہے۔”یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

اگرچہ اینجلا مارمول سوشل میڈیا پر ایک طاقتور شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، مگر ان کا اثر صرف آن لائن موجودگی تک محدود نہیں۔

وہ نوجوانوں کی آواز بن چکی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کے تلخ تجربات خصوصاً بُلِنگ (ہراسانی) اور زہریلے رشتوں—کے بارے میں دو کتابوں کے ذریعے کھل کر بات کر چکی ہیں۔

اینجلا مارمول کی پہلی کتاب “مسکراؤ، چاہے دکھ ہو” نومبر 2019 میں شائع ہوئی جس میں انہوں نے نوعمری میں اسکول میں ہونے والی بدسلوکی کی داستان بیان کی اور ان نوجوانوں کے لیے ہمدردی اور رہنمائی فراہم کی جو ایسے ہی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

ان کا دوسرا ذاتی بحران اس وقت سامنے آیا جب ان کا مشہور گلوکار نائم دارےچی سے تعلق ختم ہوا جس کے بعد انہیں آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے اس رشتے میں مبینہ ذہنی و جذباتی تشدد کا الزام بھی عائد کیا۔

اسی پس منظر میں انہوں نے دوسری کتاب “جنت سے جہنم ایک پوسٹ میں” اکتوبر 2021 میں شائع کی جس میں انہوں نے سائبر بُلِنگ اور جذباتی صدمے کے اثرات کا احاطہ کیا۔

اینجلا مارمول اپنی کہانیوں اور تجربات کے ذریعے نہ صرف آواز اٹھا رہی ہیں بلکہ دوسرے نوجوانوں کو حوصلہ اور شعور بھی فراہم کر رہی ہیں، جو اسی قسم کے مسائل سے دوچار ہیں۔

Related Posts