اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزم سے 20 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزم سے 20 ہزارنشہ آور گولیاں برآمد
اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ملزم سے 20 ہزارنشہ آور گولیاں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھرمیں منشیات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 20 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 78 کلو چرس اور 26.400 گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے کراچی میں کار سے 100 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ حیدرآباد میں کار سے 15 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

اے این ایف نے کوئٹہ میں 3 مختلف کاررائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1085 لیٹر ممنوعہ کیمیکل، 19 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس اور 70 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Related Posts