اسلام آباد: اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اولڈ ائرپورٹ شاہین چوک کے قریب 2 ملزمان سے 4 کلو آئس برآمد کرلی گئی، اس کے علاوہ اسلام آباد نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 22 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکولمبو جانے والی خاتون سے 42 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ ساہیوال کی رہائشی ملزمہ نے کیپسولزکپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے۔
باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 7 چرس بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے، جبکہ بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید کارروائی میں کراچی کورنگی روڈ پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کئے گئے، برآمدشدہ آئس پردوں میں چھپائی گئی تھی، پارسل کا مجموعی وزن 23 کلو 400 گرام ہے۔
مزید پڑھیں:لکی مروت میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
جبکہ دوسری کاروائی میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی آئس برآمد کرلی گئی، پارسل کا مجموعی وزن 3 کلو 400 گرام ہے، مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔