راولپنڈی:راولپنڈی کی تحصیل مری تھانہ کلڈنہ کی حدود گاؤں مانگا نالہ میں اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم پر مقامی منشیات اسمگلروں کی فائرنگ ملزمان کی فائرنگ سے نائیک اکبر شہید جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر بد نام زمانہ منشیات فروش یاسر نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس فورس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ سے نائیک اکبر شہید موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ چھ ملزمان نے سرینڈر کردیا،اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس نے موقع پر مزید نفری طلب کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مرکزی ملزم یاسر کے ساتھی محمد فیضان سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ منشیات کو اے این ایف ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان عادی مجرم ہیں اور علاقے میں عرصہ دراز سے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں اور علاقے میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتے تھے اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے اندراج کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔