اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطاق ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سیپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔

دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی۔

جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی۔علاوہ ازیں جی ٹی روڈ جہلم کے قریب پک اپ سے 2.400 کلوگرام افیون اور 43.200 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

دریں اثنا اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب آلٹو کار کے سی این جی سلنڈر سے 24 کلو گرام منشیات برآمد کرکے کار میں سوار 2 مْلزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:سوات میں بدترین سیلاب، ایک ہی خاندان کے 14 گھر بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے

اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts