انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد کرلی۔
اے این ایف نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالاشاہ کاکو انٹر چینج پر گاڑی سے 36 کلو چرس اور 26 کلو400 گرام افیون برآمد کرلی اور مظفرآباد کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے 16عدد کتابوں کے پارسل سے آئس برآمد کرلی، پارسل کوئٹہ کے رہائشی کی جانب سے بُک کروایا گیا تھا۔
تیسری کارروائی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں پر ملزم کے پیٹ سے 45 عدد منشیات بھرے کیپسول برآمد لرلیے گئے۔
آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی
برآمد شدہ کیپسولز میں 21 آئس جبکہ 24 ہیروئن کے کیپسولز تھے جن کا مجموعی وزن 360 گرام ہے۔ ملزم پشاور کا رہائشی ہے اور اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمدگی پر کارروائی کی جائے گی۔