اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
اے این ایف نے تُربت میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 22 کلو آئس برآمد کرکے تُربت کے رہائشی جعفر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے لاہور اور سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کیلئے بُک کیے گئے پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی، دونوں پارسلز سے مجموعی طور پر 570 گرام اور 360 گرام ہیروئین برآمد ہوئی۔
عدالت نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی
حکام نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
قبل ازیں اے این ایف نے جی ٹی روڈ پر ترنول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
ٹرک سے برآمد کی گئی منشیات میں 120 کلو چرس اور 108 کلو افیون شامل تھی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے گولا خان کا تعلق خیبر سے اور تازہ میر کا تعلق پشاور سے ہے۔