پشاور: اے این ایف خیبرپختونخوا نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ ایل کارگو سے منشیات برآمدکرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر DHL آفس پشاور سے برمنگھم (انگلینڈ) کے لیے بک ہوئے جوتوں کے پارسل کو تحویل میں لے کر تلاشی کے دوران جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی 1.040 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
منشیات سے بھری پارسل کو بنوں کے رہائشی زاہد اللہ نامی شخص نے بک کروایا تھا جبکہ اس پارسل کو طارق نامی شخص نے انگلینڈ میں وصول کرنا تھا۔
مزید پڑھیں:صدر دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے، تفتیش جاری ہے۔پولیس چیف