اے این ایف کی کارروائی، پیاز کی جھلیوں میں چھپائی گئی منشیات پکڑلی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کی گئی، جس میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان میں خفیہ آپریشن، دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل ہلاک ہوگیا

اے این ایف نے دوحہ کیلئےبُک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جسے مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts