اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے مسافر سے 9300 نشہ آور گولیاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے مسافر سے 9300 نشہ آور گولیاں برآمد
اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے مسافر سے 9300 نشہ آور گولیاں برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے بنوں کے رہائشی ملزم سے 9300 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 521 گرام آئس برآمدکرلی، خیبر کا رہائشی ملزم پشاور سے دوحہ جا رہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ، 5کروڑ کے آئی فون، میک بک، لیپ ٹاپ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسی طرح اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کرلی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts