اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) کی کارروائیاں جاری ہیں، بلوچستان، پنجاب اور خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارگو میں امریکا سے بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 550 گرام بھنگ برآمد کی جبکہ بلوچستان میں بھی کارروائی کی گئی۔
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
بلوچستان میں چمن کے علاقے سے 186 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا جبکہ خیبر میں اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 16کلو 185گرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام نے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے منشیات فروشی کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ روز باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز جی ایف 785 کے ذریعے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔
دوسری کارروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم فلائٹ نمبر پی اے 612 سے شارجہ جارہا تھا۔