سابق باکسر اینڈریو ٹیٹ رہائش گاہ پر چھاپے میں گرفتار

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Andrew Tate detained as police raid homes in Romania

رومانیہ میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ، عصمت دری اور خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے کے الزامات کے تحت متنازعہ انٹرنیٹ شخصیت اینڈریو ٹیٹ کورہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

رومانیہ کی انسداد منظم جرائم ایجنسی نے بتایا کہ اینڈریو ٹیٹ انسانی اسمگلنگ، نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات، اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر بخارسٹ اور قریبی الوف کاؤنٹی میں مطلوب تھے، ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ اینڈریو ٹیٹ سے ہیڈکوارٹر میں تحقیقات ہوں گی۔

اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن کو ڈی آئی سی او ٹی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے لیے لے جایا گیا۔

اینڈریو ٹیٹ کے ترجمان میٹیا پیٹریسکو نے بتایا کہ اگرچہ تلاشی کے وارنٹ میں درج الزامات ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہیں لیکن ان میں انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے شبہات شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کیا کہ ان کی قانونی ٹیم موجود تھی لیکن اس نے نابالغوں سے متعلق الزامات پر توجہ نہیں دی۔

درجنوں پولیس افسران اور فرانزک ماہرین نے بخارسٹ کے مضافات میں اینڈریو ٹیٹ کی وسیع و عریض جائیداد کی تلاشی لی۔ایجنسی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ زیر تفتیش تمام افراد ضابطہ فوجداری کے ذریعے بیان کردہ طریقہ کار کے حقوق اور ضمانتوں کے حقدار ہیں۔

37سالہ اینڈریو ٹیٹ اور 36 سالہ ٹرسٹن دونوں سابق کک باکسر اور دوہری برطانوی امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز رکھنے والے دونوں شہریوں کو 2022 میں بخارسٹ کے قریب دو خواتین کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ رومانیہ کے استغاثہ نے گزشتہ سال چاروں پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی تھی لیکن انہوں نے ان الزامات سے انکار کیا تھا۔

Related Posts