کراچی:اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس نے کہاہے کہ ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، عادل زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی۔
اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہ زارا عباس مطمئن نہیں ہیں ، زارا عباس نے کہاہے کہ ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔انہوں نے کہاکہ عادل زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملے سے بھی تفتیش نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کی اہلخانہ سے صلح کی کوششیں
نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، درخواستیں دینے پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔