بابل کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل، اننیا پانڈے کا عجیب ردعمل، معاملہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nanya Panday's Cryptic Post After 'Crying' Babil Khan's Calls Her Out For Being Rude
ONLINE

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے انڈسٹری کے منافقانہ رویوں اور شرمناک سلوک پر کھل کر بولتے نظر آ رہے ہیں۔

بابل خان نے ویڈیو میں کئی مشہور چہروں کا نام لے کر کہا کہ وہ نہایت بدتمیز ہیں، جن میں اننیا پانڈے، شنایا کپور، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جویال اور یہاں تک کہ گلوکار اریجیت سنگھ کا بھی ذکر شامل ہے۔

بابل نے کہا کہ “میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ شنایا کپور، اننیا پانڈے، ارجن کپور، سدھانت چترویدی، راگھو جویال، آدرش گوراو، اور شاید اریجیت سنگھ تک… بالی ووڈ بہت بدتمیز ہے۔ یہ جگہ دل توڑنے والی ہے۔

ویڈیو میں بابل جذباتی انداز میں اپنی بات کہنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں اور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کے چاہنے والے اس ویڈیو کے بعد ان کی ذہنی صحت کے بارے میں فکر مند دکھائی دے رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کے فوراً بعد اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی تصاویر کے ساتھ ہیری پوٹر سیریز کے کردار ہیگرڈ کا ایک قول لکھا تھا:”جو آنا ہے، آ جائے گا، اور ہم اس وقت اس کا سامنا کریں گے۔”

اننیا کی یہ پوسٹ بابل کے بیان کے پس منظر میں ایک غیر واضح مگر معنی خیز جواب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔اسی دوران بابل خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ۔

مزید برآں کچھ عرصہ قبل ایک پارٹی کے دوران بابل خان اور اداکارہ ہما قریشی کے درمیان ایک ناخوشگوار مکالمہ بھی منظر عام پر آیا تھا، جہاں بابل نے کسی کے فون نہ اٹھانے پر شکوہ کیا اور ہما نے بات ٹالنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ساتھی سے کہا:”میں اس لڑکے کو تھپڑ مارنا چاہتی ہوں۔”

یہ تمام واقعات ایک ایسے نوجوان فنکار کی پریشان کن حالت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جو اپنے والد کی وراثت کو سنبھالنے کی کوشش میں بالی ووڈ کے تلخ حقائق سے نبرد آزما ہے۔

Related Posts