ہالی ووڈ کی پہلی سُپر اسٹار’مارلن منرو‘ کی زندگی پر بننے والی کی اداکارہ اینا ڈی آرمس کوتنقید کا سامنا ہے۔
ہالی ووڈ کی مقبول ترین، خوبرو اور پہلی سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والی آنجہانی اداکارہ نورما جین المعروف مارلن منرو نے اپنی زندگی میں دیئے ایک انٹرویو کے دوران ایسا کیوں کہا اور وہ اپنی نجی زندگی میں کس طرح کے نفسیاتی مسائل سے دوچار تھیں ان سب واقعات کی عکسبندی مارلن منرو کی زندگی پر بنائی گئی نیٹ فلکس کی نئی بائیوپک فلم ’بلانڈ‘ میں کی گئی ہے۔
آنجہانی اداکارہ پر بننے والی فلم’بلانڈ‘ 2000 میں جوائس کیرل اوٹس کی جانب سے تحریر کردہ ناول کی کہانی پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ ’ اینا ڈی آرماس‘ نے مارلن منرو کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین فلم اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، فلم رواں سال 23 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 1950 سے 1960 کی دہائی میں دنیا کے کروڑوں افراد کے دلوں اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری پر اکیلے راج کرنے والی مارلن منرو کی بائیوپک میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا عروج، ان کی زندگی میں پیش آنے والے یادگار واقعات اور ان کی نجی زندگی کے دکھ بھری لمحات کو فلمایا گیا ہے۔