سینئر اداکار نے بڑی لگتی ہوں کہہ کر مسترد کردیا تھا، سوناکشی سنہا کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

An older male actor rejected me, claiming I looked older than him: Sonakshi Sinha

سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سینئر اداکار نے انہیں اپنی ساتھی اداکارہ کے طور پر مسترد کر دیا، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ان سے “بڑی” نظر آتی ہیں حالانکہ حقیقت میں وہ عمر میں ان سے کافی بڑے تھے۔

بھارتی اخبار “انڈین ایکسپریس” کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران سوناکشی نے اس اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کی خواہشمند نہیں ہیں۔

اسی لئے شادی نہیں کرتیں! ریکھا لیسبین نکلیں، کونسی خاتون کیساتھ جنسی تعلقات؟ اہم انکشافات

فلم انڈسٹری میں خواتین کو درپیش دباؤ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “یہ واضح ہے کہ مردوں پر ایسی توقعات عائد نہیں کی جاتیں۔ جب وہ اپنے سے 30 سال چھوٹی خواتین کو ڈیٹ کرتے ہیں یا اپنی شکل و صورت کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو ان پر کوئی تنقید نہیں ہوتی۔”

 

سوناکشی نے مزید کہا، “مجھے سینئر اداکاروں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کہایہ ہم سے بڑی لگتی ہے۔ میں ان کے تبصرے کی قدر کرتی ہوں کیونکہ میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ خواتین ہی کو ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، جب کہ یہ ان کے لیے مردوں کی طرح آسان ہونا چاہیے۔” انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “ارے، میں آپ سے صرف 5-6 سال چھوٹی ہوں!”

حال ہی میں، سوناکشی نے مکیش کھنہ کے تبصروں کا جواب دیا، جنہوں نے “کون بنے گا کروڑ پتی” پر رامائن کے سوال کا جواب نہ دے سکنے پر ان کے والد شتروگھن سنہا کی پرورش پر تنقید کی تھی۔ سوناکشی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی غلطی تسلیم کی اور مکیش کھنہ کو یاد دلایا کہ معافی کا سبق جو کہ بھگوان رام نے سکھایا، ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔

Related Posts