اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورتحال برقرار، انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورتحال برقرار، انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کااضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورتحال برقرار، انڈیکس میں 386.60 پوائنٹس کااضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس مزید 386.60 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ پورے دن جاری رہا۔پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم اس دوران خدشات کے باعث انڈیکس میں مندی اور انڈیکس 230 پوائنٹس گر گیا۔

آج کاروباری روز کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 32938.29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس 32448.53 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے کشمکش کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 386.60 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ کر ہوا، جس کے بعد انڈیکس 32850.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 16 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار 802شیئرز کا لین دین کیا گیا،اس صورتحال کے دوران سرمایہ کاروں کو 50ارب سے زیادہ فائدہ ہوا۔

Related Posts