اسلام آباد: ملکی سلامتی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اور اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں سپہ سالار، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں:مستونگ میں زوردار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اجلاس میں کے پی اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا اور مغربی سرحدوں سے متعلق سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔