کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران دھماکہ، متعدد تماشائی زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران دھماکہ، متعدد تماشائی زخمی
کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران دھماکہ، متعدد تماشائی زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک میچ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نصیب خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شپاگیزا لیگ کے دوران دو ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا کہ اسی دوران دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد تماشائی زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تمام کھلاڑی محفوظ رہے جنہیں فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا گیا، اسٹیڈیم میں دھماکے کے وقت وہاں اقوام متحدہ کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ شپاگیز کرکٹ لیگ کا انعقاد افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرایا جاتا ہے جو T20 فارمیٹ پر کھیلی جاتی ہے، اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ہوتی ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوتے ہیں۔

Related Posts