عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب
عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف سنگین مقدمے کے اندراج کیلئے ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس آج شام وزرات داخلہ میں رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا قمر زمان کائرہ، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگ زیب،ایاز صادق اور اسد محمود شریک ہوں گے۔

اجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں عمران خان کے خلاف سیکشن 124اے کے تحت کارروائی کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:گرفتاری کا خدشہ، عمران خان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

ذرائع کے مطابق سی آر پی کی دفعہ 124-A (بغاوت) وفاقی کے خلاف اکسانا، نفرت پھیلانے کا جرم ہوتا ہے، اس جرم کے تحت عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے،پانچ رکنی وزارتی کمیٹی گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قائم کی گئی تھی۔

Related Posts