خاتون کی قبر کھود کر اس کی لاش کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کرنےو الا درندہ صفت ملزم پکڑا گیا۔
شہر قائد میں باغِ کورنگی قبرستان میں خاتون کی قبر کھود کر میت کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
میت کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کو عوام نے پکڑ کر پہلے اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اس کی طبعیت اچھی طرح صاف کرنے کے بعد کر اسے پکڑ کر عوامی کالونی تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے بھی اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خاتون کی لاش 10 سے 12 روز پرانی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔