بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے، ارون دھتی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے، ارون دھتی
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نسل کشی کا ماحول بنایا جارہا ہے، ارون دھتی

نئی دہلی:معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا ماحول تیار کیا جارہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ارون دھتی رائے نے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کہہ رہی ہیں کیونکہ عالمگیر وبا کی ابتدا سے ہی میڈیا نے کورونا کو مسلمانوں پر تھوپ دیا، بالکل اسی طرح جیسے نازیوں نے یہودیوں پر بیماری پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب حقائق کے منافی ہے۔

ارون دھتی رائے نے کہا کہ زی ٹی وی اور ری پبلک ٹی وی بالکل روانڈا ریڈیو کی طرح بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کہ مسلمانوں کو کورونا جہادی اور انسانی بم کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ ان کا اسپتالوں میں داخلہ بھی بند کردیا گیا۔

ارون دھتی رائے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)رہنماؤں نے مسلمان پھل اور سبزی فروشوں کے بائیکاٹ کی ترغیب دی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو انسانی رتبے سے گرایا جارہا ہے۔

بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور اس کے وزرا ہندو بالا دستی کا نظریہ رکھنے والی آر ایس ایس کے پیروکار ہیں، جو میسولینی اور اٹلی کی فسطائیت سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک نئی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Related Posts