بہتر حکمت عملی کے باعث خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر حکمت عملی کے باعث خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، وزیر اعظم
بہتر حکمت عملی کے باعث خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ارکان سے خطاب کریں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کی وزیر اعظم سے ملاقات میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے امور پر گفتگو ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم کا کل ہونے والا خطاب کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 10 لاکھ ممبران سے وزیر اعظم کا پہلا خطاب ہوگا،جس میں وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کے لئے پیغام ریکارڈ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا پیغام ٹائیگر فورس کے موبائلز پر بھیجا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کا خطاب سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے خطاب میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو ضروری گائیڈ لائینز بھی دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں گڈ گورننس اور انتظامی معاملات میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کیلئے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کیلئے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا اور خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دئیے گئے ہیں اور مشکل صورت حال میں حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

Related Posts