پرویزالٰہی کے گھر پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔

پولیس آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں پنجاب حکومت، اینٹی کرپشن اورآئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہٰذا گھر پر چھاپہ غیر قانونی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج مذاکرات ختم یا جاری رکھنے کا فیصلہ کرینگے، فواد چوہدری

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ظہور الہٰی روڈ کلیئرکرنے کا حکم دے اور پولیس کو ہٹنے کی ہدایت جاری کرے جبکہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اینٹی کرپشن گوجرانولہ کے مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے میرٹ پر جائے بغیر درخواست گزار کو 6 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار 50ہزار روپے ڈپٹی رجسٹرار کو مچلکے جمع کروائے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں پرویز الٰہی کو 6 مئی تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 6 مئی دن ساڑھے 12 بجے تک عدالت کا یہ حکم ختم ہوجائے گا۔

Related Posts