حکومت کا پٹرول 8 روپے لیٹر سستا کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت  253 فی لیٹر ہوگی۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Posts