اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کے پلان کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کے پلان کی منظوری دے دی
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کے پلان کی منظوری دے دی

اسلام آباد: پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان منظور ہوگیا۔

اسلامک ڈویلپمینٹ بینک کے ماتحت ادارے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کے ساتھ 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کا اہم مالیاتی پارٹنر رہا ہے اور فنانسگ معاہدہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے، کورونا سے متاثر معشیت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، تیل و گیس کا شعبہ معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

آئی ٹی ایف سی کے سی ای او حانی سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق یہ سہولت رواں سال پی ایس او، پارکو اور پی ایل ایل کو تیل و گیس کی درآمد میں تعاون فراہم کرے گی، اور 1.1 ارب ڈالر سہولت سے فارن ریزرو کو تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 20سال سے88لاکھ روپے واجب الادا، آر ڈی اے نے آئیسکو کا دفتر سیل کردیا

Related Posts