افغانستان جانے سے انکار پر افغان باشندے نے اپنی پاکستانی بیوی قتل کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے محلہ خانخیل میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کر دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ افغانستان جانے پر رضا مند نہیں تھی۔

مقتولہ امینہ نامی خاتون پاکستانی شہری اور پانچ بچوں کی ماں تھی۔ ان کے شوہر آصف غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہری تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 11 نومبر کو امینہ کی والدہ مقصود بیگم نے پبی تھانے میں آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں ملزم آصف پر الزام لگایا کہ وہ اپنی بیوی کو قتل کر کے روپوش ہے۔

ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے تاہم ان میں بعض غیر ملکی شہری ایسے بھی ہیں جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی ہے۔

پاک افغان تعلقات میں سخت کشیدگی، اہم طالبان وزیر دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایسے ہی ایک افغان شہری آصف نے 10 سال قبل امینہ نامی پاکستانی شہری سے شادی کی تھی۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق ان کے داماد پیشہ کے اعتبار سے قصاب ہیں اور انہوں نے غربت کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شادی ان سے کروائی تھی۔

غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا کے سبب آصف کو بھی پاکستان چھوڑ کر افغانستان جانا تھا لیکن ان کی پاکستانی اہلیہ امینہ اس پر راضی نہیں تھی۔

مقتولہ کی والدہ کے مطابق آصف کئی دنوں سے پریشان تھا کیونکہ وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا، جبکہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے کا حکم دے رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق آصف نے کئی بار اپنی بیوی سے کہا کہ وہ اپنے پانچ بچوں سمیت اس کے ساتھ افغانستان جائے لیکن وہ منع کرتی رہی۔

پبی تھانے میں مقتولہ کی والدہ مقصود بیگم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ میرے داماد آصف کو اس بات پر غصہ تھا کہ ان کی بیوی افغانستان جانے سے منع کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق چونکہ افغان شہری ملک چھوڑ کر جارہے ہیں تو مقتولہ کی والدہ نے اپنے داماد کے جانے سے پہلے بیٹی کے لیے گھر کا انتظام کیا تھا۔

مقتولہ کی والدہ کے مطابق جب میری بیٹی نہیں آئی تو میں ان کو لینے کے لیے نوشہرہ کے علاقے پبی چلی گئی تاکہ حال احوال معلوم کر سکوں اور اسے اپنے ساتھ لے آؤں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ جب پبی میں اپنی بیٹی کے گھر پہنچی تو وہاں کوئی نہیں تھا اور ان کی بیٹی مردہ حالت میں وہاں موجود تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ میری بیٹی کو اس کے خاوند آصف نے بچوں کی موجودگی میں فائر کرکے قتل کیا کیونکہ وہ ان کو اپنےساتھ افغانستان لے جانا چاہتا تھا اور میری بیٹی جانے کو تیار نہیں تھی۔

ان کے مطابق ان کے داماد آصف اپنے 5 بچوں کو ’اغوا‘ کرکے فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ مبینہ قاتل شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Related Posts