11سالہ ذہنی معذوربچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

11سالہ ذہنی معذوربچی کیساتھ یادتی کی کوشش کرنے والا ملزم دھر لیا گیا
11سالہ ذہنی معذوربچی کیساتھ یادتی کی کوشش کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

لاہور: ایس پی انویسٹی گیشن صدر منصور قمر کی سربراہی میں جینڈر بیسڈ وائیلینس سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 11سالہ معصوم ذہنی معذوربچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم عثمان گرفتار کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق معصوم بچی چیز لینے کیلئے دوکان پر گئی تھی، اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عثمان معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر جنسی حوس کا نشانہ بنانے کیلئے نزدیکی دربار بابا حیدر شاہ لے گیا تھا۔

اس دوران ملزم عثمان نے معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے مارا پیٹا اور پھر زیادتی کی کوشش کرتارہا۔ 11سالہ معصوم بچی نے چیخ و پکار کرکے اور بھاگ کر درندہ صفت ملزم عثمان سے اپنی جان چھڑوائی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لاہور انویسٹی گیشن پولیس کے جینڈر بیسڈ وائیلینس سیل صدر ڈویژن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کوگرفتارکرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے معصوم بچی کوجنسی حوس کانشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے درندہ صفت ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Related Posts