چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی
چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں موبائل فون کے استعمال کے دوران فون چہرے کے قریب پھٹنے سے 8 سالہ بچی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں رات کے وقت 8 سالہ بچی موبائل فون استعمال کررہی تھی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا۔

مزید پڑھیں:مہنگے طیارے، سونا، جواہرات؛ لیبیا کو کرنل قذافی کی دولت کی تلاش

جس کے باعث مذکورہ بچی کا چہرا بری طرح متاثر ہوابچی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ پولیس کے مطابق بچی تیسری جماعت کی طالب علم تھی۔

Related Posts