لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں گھر سے 18سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جبکہ باٹا پور میں موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سبزہ زار قاضی بلاک میں 18سالہ لڑکی کرایہ دار تھی اور گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ متوفیہ کی شناخت گلشن کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جاری رہی ہے۔ ایدھی رضا کاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ بند کر دی۔
دوسری جانب باٹا پور ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔ حادثہ رات گئے تیز رفتاری اور دونوں گاڑیوں کی ہیڈ لائٹ بند ہونے کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں:بھکر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی،پولیس کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دیا۔