بھارت حکومت کی انتقامی کارروائیاں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کام روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amnesty International India Halts Its Work On Upholding Human Rights In India Due To Reprisal From Government Of India

دہلی: بھارتی حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آکر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے کام بند کردیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلسل ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا اقدام ادارے کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت میں تنظیم کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور عملے کو پریشان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہم نے اپنے تحقیقی کام روک دیئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پر پچھلے دو سالوں سے جاری کریک ڈاؤن اور بینک اکاؤنٹس کو مکمل طور پر منجمد کرنا حادثاتی نہیں ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت سرکاری اداروں کی طرف سے مسلسل ہراساں کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

مزید پڑھیں:گلوبل وارمنگ سے پگھلنے والے گلیشیئرز دُنیا کو بدل کر رکھ دیں گے۔سائنسی تحقیق

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں دہلی کے فسادات اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے سلسلے میں دہلی پولیس اور بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کے بعد عالمی تنظیم کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts