اسلام آباد :سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر سری لنکن فیکٹری منیجر کا پر تشدد قتل انتہائی تشویشناک ہے۔
اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ حکام واقعے کی فوری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں اور قصورواروں کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ اب فوری طور پر بدسلوکی اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ماحول کی اصلاح کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مبینہ توہین رسالت ﷺکےالزام پرمشتعل افرادنےراجکوانڈسٹری کےجنرل منیجرپریانتھا کماراکوتشددکرکےہلاک کردیا،ذرائع کاکہناہےکہ ہلاک ہونےوالےفیکٹری مینجرکاتعلق سری لنکاسےہے۔
پولیس کےمطابق مشتعل افرادنےفیکٹری منیجرپرتوہین رسالت ﷺکاالزام لگاکراسےبدترین تشددکانشانہ بنایا،واقعےکےبعدپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورحالات پرقابوپایا۔
ڈی پی اوعمرسعیدکاکہناہےکہ ملازمین کی جانب سےوزیرآبادروڈپرواقع فیکٹری میں بھی توڑپھوڑبھی کی گئی،جس کے بعد ملازمین اورپولیس میں مذاکرات کامیاب ہوگئےاورمشتعل افراد منتشر ہوگئے اور وزیر آباد روڈکوٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ: ان نتائج پر کسی نے غور کیا؟