ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات کی مذمت

لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ بیان پر مظاہروں کے دوران طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بورڈ کے سربراہ آکر پٹیل نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جو اپنے ساتھ امتیازی سلوک پر حکومت سے اختلافِ رائے رکھتے ہیں۔ طاقت کا بے جا استعمال قابلِ مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیوٹن کی صحت کی معلومات ایٹمی راز کی طرح پوشیدہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بغیر نوٹس کے گرفتار کرنا، مکانات مسمار کرنا اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن عالمی قوانین اور معیارات کے تحت بھارت کے وعدوں کے خلاف ہے۔ پر امن لوگوں کو امنِ عامہ کیلئے خطرہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بھارت کی مظاہرین سے بدسلوکی افسوسناک ہے۔ بدقسمتی سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے یہ ظاہر کرنے پر بہت کم توجہ دی کہ وہ مسلمانوں کو امن کیلئے خطرہ یا متعصبانہ بیانات کو ناپسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی ترجمان نوپور شرما کے بیان کی مذمت کی تاہم تاحال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گستاخانہ بیان پر خاموش ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کو عوامی سطح پر ایسے بیانات کی مخالفت ظاہر کرنا ہوگی۔ 

Related Posts