پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ امریکا کی نائب صدر کیملا ہیرس کو اسرائیل کا ساتھ دینے کے بیان پر شرم آنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کی گزشتہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیملا ہیرس کیسی انسان ہیں؟جبکہ مذکورہ ویڈیو اگست 2020ء میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
ویڈیو میں امریکی نائب صدر کیملا ہیرس فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو دفاع قرار دیتے ہوئے امریکا کی جانب سے غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتی ہیں، جس پر آمنہ الیاس نے غم و غصے کا اظہار کیا۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ کیملا ہیرس کا یہ بیان سننے کے بعد میں اپنے آپ کو یہ کہنے سے نہیں روک سکتی کہ وہ کس قسم کی انسان ہیں؟ انہیں غاصب اسرائیل کے حق میں دئیے گئے بیان پر شرم آنی چاہئے۔
معروف اداکارہ صنم جنگ نے بھی آمنہ الیاس کے بیان کو قابلِ تعریف قرار دیا جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس سیکشن میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کیملا ہیرس پر شدید تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ متھیرا کا مقبوضہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار