آمنہ الیاس کراچی میں پان کی پیک تھوکنے والوں سے پریشان، ویڈیو وائرل کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمنہ الیاس کراچی میں پان کی پیک تھوکنے والوں سے پریشان، ویڈیو وائرل کردی
آمنہ الیاس کراچی میں پان کی پیک تھوکنے والوں سے پریشان، ویڈیو وائرل کردی

پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے کراچی کے اہم معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل کردی جس میں پان کی پیک تھوکنے کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی حالیہ ویڈیو میں آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں کراچی کے ایک شہری سے فرضی گفتگو کی جس کا مقصد بار بار پان کی پیک تھوکنے کی طرف توجہ دلا کر اہم معاشرتی مسئلے پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔

مزاحیہ ویڈیو میں آمنہ الیاس کراچی کے شہری سے اتحاد ٹاؤن جانے کا راستہ پوچھتی ہیں تو شہری کہتا ہے کہ رکیے ابھی سمجھاتا ہوں اور پان کی ایک پیک تھوک کر اپنی گفتگو کا سلسلہ جوڑتا ہے جسے آمنہ الیاس خشمگیں نظروں سے دیکھنے لگتی ہیں۔

کراچی کا یہ شہری راستہ کم بتاتا ہے اور پان کی پیکیں زیادہ تھوکتا ہے جس پر آمنہ الیاس کی حالت اتنی خراب ہوجاتی ہے کہ وہ قے کردیتی ہیں۔ مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ لوگ صرف سرخ رنگ میں ہی رنگ کرناجانتے ہیں اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے کراچی والے ہی بہتر جانتے ہیں۔ آمنہ الیاس کی ویڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 67 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع دماغی صحت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مداحوں کو یوگا سکھانے کیلئے تیار

Related Posts