امجد صابری کے بیٹے مجدد نے بھر دو جھولی سنا کر مقتول باپ کی یاد تازہ کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امجد صابری کے بیٹے مجدد نے بھر دو جھولی سنا کر مقتول باپ کی یاد تازہ کردی
امجد صابری کے بیٹے مجدد نے بھر دو جھولی سنا کر مقتول باپ کی یاد تازہ کردی

کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف آنجہانی قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد صابری نے بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ سنا کر مقتول باپ کی یاد تازہ کردی جس پر انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امجد فرید صابری کے بیٹے مجدد فرید صابری کی گائی ہوئی قوالی بھر دو جھولی سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل کر رہی ہے جبکہ مرحوم امجد فرید صابری کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا۔

امجد صابری غلام فرید صابری قوال کے بیٹے اور مقبول احمد صابری کے بھتیجے تھے جنہیں صابری برادران کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ امجد صابری کو جنوبی ایشیاء میں قوالی کے فن میں اہم شخصیت شمار کیا جاتا تھا۔

زیادہ تر امجد صابری اپنے والد اور چچا کی سنائی ہوئی قوالیوں سے عوام میں صوفی ازم کی روح پھونکنے میں مصروف رہے۔ مرحوم امجد صابری کو 22 جون 2016ء کے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا گیا۔

حال ہی میں امجد صابری کے بیٹے مجدد صابری نے اپنے والد اور دادا کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے قوالی سنائی۔ مجدد صابری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں بے شمار مداح پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجدد صابری نے جس انداز میں نعتیہ کلام سنایا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امجد فرید صابری ایک بار پھر ہمارے درمیان موجود ہیں اور کلام سنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام جونز برطانیہ میں میوزک چارٹ پر سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے

Related Posts