انقرہ: پاکستان کےنامور شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کو ترکی کے اعلیٰ ثقافتی ایوارڈ سے نوازاگیا، ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگراعلیٰ شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں امجد اسلام امجد کو نجیب فاضل انٹرنیشنل کلچرل اور آرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں ان کی شاعری بھی سنی گئی۔
اس موقع پر ترک صدرکاکہناتھا کہ کہ امجد اسلام امجد جدید دور میں اردولٹریچر کے سب سے اہم شعرامیں سےایک اور پاکستان کی نامور شخصیت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترکی کا انتہائی عزیز اور قریبی دوست ملک ہے، دونوں ممالک کا مفاد یکساں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی تعلقات باہمی اعتماد، یکجہتی اور خلوص پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی 19ویں برسی آج منائی جا رہی ہے