امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار، پسلی ٹوٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے جس میں اُن کی پسلی ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بلاگ پوسٹ کے ذریعے سے 80 سالہ بھارتی اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ حیدرآباد میں فلم کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوگئے ہیں جس میں اُن کی پسلی ٹوٹ گئی۔

بلاگ کے مطابق حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سی ٹی اسکین اور ضروری طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جوبن نوٹیال کا نیا گانا طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کی نقالی نکلا، بھارتی صارفین کی تنقید

امیتابھ بچن نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار کو صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ مصروف تھے جس میں دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts