امیتابھ بچن نے ”کون بنے گا کروڑپتی” کو الوداع کہہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیتابھ بچن نے ''کون بنے گا کروڑپتی'' کو الوداع کہہ دیا
امیتابھ بچن نے ''کون بنے گا کروڑپتی'' کو الوداع کہہ دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین شو“کون بنے گا کروڑ پتی”کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو”کون بنے گا کروڑ پتی“کے 15ویں سیزن کی آخری قسط کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں بگ بی اپنے شو کے سامعین اور چاہنے والوں کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ“اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے نہ ہی کہنے کی ہمت ہوپاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے”۔

اروشی روٹیلا اور بوبی دیول ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

امیتابھ بچن ہاتھ جوڑتے ہوئے شو کے پرومو کے آخر میں آبدیدہ نظر آئے جبکہ شو کے سامعین بھی اداکار کے الوداعی پیغام پرمایوس دکھائی دیئے۔

Related Posts