تحریک لبیک کی مرکزی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت میں پھوٹ، کراچی کے امیر کا دھرنوں سے لاتعلقی کا اعلان
ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت میں پھوٹ، کراچی کے امیر کا دھرنوں سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی مرکزی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی ۔ کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے احتجاج اور دھرنوں سے لاتعلقی سے اعلان کردیا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے اپنے ویڈیو میں کارکنان سے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرے ختم کردیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بات ٹیبل پر ہو سکتی ہے وہ سڑکوں پر نہیں ہونی چاہیے۔

علامہ رضی حسینی کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ سعد رضوی صاحب اور مرکزی شوریٰ اپنی ضد چھوڑ دیں ورنہ قوم آپ سے مایوس ہو جائے گی۔

رہنما تحریک لبیک علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ اگر مرکزی قیادت اپنی ضد پر رہی تو ہمارا اور قوم کا آپ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

پرتشدد ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس جاں بحق جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ دو سری طرف پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں تحریک لبیک کے مختلف شہروں میں 6 سے زیادہ کارکنان جاں بحق ہو گئے تھے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے بعد تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

Related Posts