وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے برطانیہ کے دارالحکومت لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیرِ سیاسی و عوامی امور کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ امیر مقام پارٹی قائد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کیلئے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران پارٹی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ 

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانگی اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم اور کابینہ نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی کابینہ میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر وزراء بھی گزشتہ ماہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت بالخصوص سابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کی لندن موجودگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

Related Posts