عامر لیاقت تحریکِ عدم اعتماد کیخلاف سرگرم، وزیر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat satirizes Imran Khan again

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف سرگرم پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں سہ پہر کے وقت 23مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کے بعد کل وزیر اعظم اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام

ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے سیاسی قائدین سے میری ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی تاکہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بڑھتے ہوئے سیاسی درجۂ حرارت پر قابو پایا جاسکے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے متعلق سرگرم رکنِ قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے سیاسی درجۂ حرارت معمول پر لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ سب کچھ بہت جلد اچھا ہوجائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ناراض رکنِ قومی اسمبلی کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، نیوٹرل کا لفظ عمران خان نے متعارف کروایا تھا، میں اس وقت نیوٹرل ہوں۔

آج سے 4روز قبل رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

Related Posts