وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض
وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض

کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔

مزید پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ سے قبل بلانے کی تجویز

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Related Posts