عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عدالتی حکم اب تک ان کے پاس نہیں پہنچا ہے،جو عدالت کا حکم ہوگا اس پر فوری عمل کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد فوری کارروائی کی جائے گی، ورثاء نہیں چاہتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم ہو، پولیس قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے چند روز قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ چل سکے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننیکے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Posts