میٹ دی خانز،،فریال اور عامر خان ٹی وی شو میں زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھائینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Amir Khan and Faryal Makhdoom land reality series, Meet The Khans

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے جلد ایک ریئلٹی ٹی وی شو میں جلوہ گر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم ، بی بی سی تھری کی ایک نئی دستاویزی فلم میں جلوہ گرہ ہونگے جسے میٹ دی خانز کا نام دیا گیا ہے۔

بریک اپ ، میک اپ،سسرالیوں کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پیدائش اور ڈرامہ تک فریال مخدوم تمام رازوں سے پردہ اٹھائینگی۔

فریال مخدوم نے اپنے انسٹاگرام پر شائقین کو اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نئی رئیلٹی ٹی وی سیریز میٹ دی خانز بی بی سی تھری پر جلد آرہی ہے۔ کون دیکھ رہا ہے؟ ۔

یہ شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائیگا، باکسر اپنے تعلقات ، کیریئر کے دباؤ اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائینگے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ فریال محمود کا ہنی مون کے دوران رقص،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اس پروگرام کا اعلان رواں  ہفتے ایڈنبرگ ٹی وی فیسٹیول کے ایک سیشن میں کیا گیا تھا ،عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے فروری 2020 میں ایک لڑکے کو جنم دیا تھا۔

Related Posts