امیر جماعت اسلامی نے اسلامک لائرز موومنٹ کے نئے سیٹ اپ کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

senator siraj ul haq addressing public gathering in lahore

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی منظوری کے بعداسلامک لائرز موومنٹ کے صدر خان افضل ایڈووکیٹ نے اسلامک لائرز موومنٹ کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کیاہے۔

جس کے مطابق سینئر وائس پریذیڈنٹ غلام قادر جتوئی ایڈووکیٹ اور مسٹر توفیق آصف ایڈووکیٹ کومقرر کیا گیاہے۔ وائس پریذیڈنٹ راجہ محمد اشتیاق ایڈووکیٹ جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیاہے۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری زاہد خان ایڈووکیٹ اور جائنٹ سیکرٹری جنرل نعمان عتیق ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیاہے۔

چاروں صوبائی صدور کا بھی تقرر کیا گیاہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے صدر نعیم الدین خان ایڈووکیٹ، سندھ کے سردار اکبر اجن ایڈووکیٹ، سید نورالحق بلوچستان اور جاوید خلیل شورش ایڈووکیٹ فیڈرل ایریا اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر ہوں گے۔

راولپنڈی ہائی کورٹ بنچ ایریا کے صدر ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ جنوبی پنجاب،مرزا عبدالخالق ایڈووکیٹ سنٹرل پنجاب کے صدر ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلامک لائرز موومنٹ کے مقرر کیے گئے عہدے داروں کے لیے استقامت کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

Related Posts